سندھ اور بلوچستان وفاق پاکستان کے دو خوبصورت گلدستے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان

معاون خصو صی وزیراطلاعا ونشریات ڈ اکٹر فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان وفاق پاکستان کے دو خوبصورت گلدستے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سندھ اور بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے اور وہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہے ہیں۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے شفافیت اوربدعنوانی کے خلاف عزم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور انشااللہ تعالیٰ یہ صوبہ جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔