کتنا اچھا بھارتی ہائی کمیشن جو اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے بھارتی ہائی کمیشن اپنےآرمی چیف کےدعوےپرکھڑانہ رہ سکا، غیرملکی سفارتکار اور میڈیا ایل اوسی پر سچ سامنے لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کتنا اچھا بھارتی ہائی کمیشن ہے ، جو اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا، بھارتی ہائی کمیشن کے عملے میں اخلاقی جرات نہیں تھی کہ وہ پاکستان میں ساتھی سفارتکاروں کے ساتھ ایل او سی پر جائیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا غیرملکی سفارتکار اور میڈیا کا گروپ زمینی حقائق دیکھنے ایل اوسی کیلئے روانہ ہوگیا ہے ، ایل اوسی پرسچ سامنےلائیں گے۔