وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کی مقبولیت ،ویب سائٹ ہیک کیلئے بھارت سے سائبر حملے
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے خلاف سائبر مافیا متحرک ہوگیا اور ویب سائٹ ہیک کیلئےمختلف ممالک سےسائبر حملوں کی کوششیں کی گئی ، بھارت سےپروگرام کیخلاف 1 لاکھ 78ہزارسائبر حملے کئےگئے،۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کی مقبولیت میں اضاجہ ہوتے ہی سائبر مافیا بھی متحرک ہوگیا اور ویب سائٹ ہیک کیلئےمختلف ممالک سےسائبر حملوں کی کوششیں کی گئی۔ این ٹی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرز نے بھی سائبر حملوں کی کوششیں کیں ، جس کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی سائبر سکیورٹی ٹیم نے بھرپور دفاع کیا، بھارت کی جانب سے پروگرام کیخلاف 1 لاکھ 78ہزار سائبر حملے کئےگئے اور حملوں میں ویب سائٹ ہیک اور بلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔ حکام کے مطابق تین دن میں66 لاکھ افراد نے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ وزٹ کیا ، کامیاب جوان پروگرام پر اب تک 12ملین سائبرحملے کئے گئے اور ویب سائٹ تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ این ٹی سی حکام نے وزیراعظم معاون خصوصی عثمان ڈار کو آگاہ کردیا ہے ، جس کے بعد معاون خصوصی عثمان ڈار کا این ٹی سی میں قائم سکیورٹی کا ہنگامی دورہ کیا ، حکام کی سائبر اٹیکس اور بروقت دفاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔