کامیاب جوان پروگرام گیم چینجر ہو گا: عثمان ڈار

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا خیر مقدم کیا ہے،12.6ملین سائبر اٹیکس ہوئے ہیں اورایک لاکھ 78 ہزار سائبر اٹیکس بھارت سے کیے گئے ہیں،اتنے بڑے لیول کے سائبر اٹیک کے باوجود کامیاب جوان پروگرام کو ہیک نہیں کیا جا سکا،کامیاب جوان پروگرام کیلئے 2 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،نوجوان گھر بیٹھے ڈیجیٹل پلیٹ فورم کی وجہ سے اپلائی کر سکتے ہیں،ماضی میں نوجوانوں کو بنکوں کے چکر کاٹنے پڑتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے ٹیئر میں کوئی انٹرسٹ نہیں ہے جبکہ کامیاب جوان پروگرام کے دوسرے ٹیئر میں 6 فیصد انٹرسٹ رکھا گیا ہے،نوجوانوں کے بزنس پلان کو گراونڈ پر جا کر معائنہ کیا جائے گااور 5لاکھ سے 50 لاکھ کے ٹیئر میں 8 فیصد انٹرسٹ ریٹ رکھا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پہلے آئیں پہلے پائیں کے فارمولے کے تحت لون دیا جائے، کامیاب جوان پروگرام 21 سے 45 سال کے لوگوں کیلئے ہے اور اس کے لیےتعلیم کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی،دوسرے فیز میں اقلیتوں اور معذور افراد کو بھی کامیاب جوان پروگرام میں شامل کیا جائے گا،کامیاب جوان پروگرام ایک گیم چینجر ہو گا اور ملکی معیشت میں ایک بڑا اثر چھوڑے گا۔