نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے :احسن اقبال

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کومعلوم ہےکل نوازشریف کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، نوازشریف کےذاتی معالج نےکئی بارنوازشریف کواسپتال منتقل کرنےکاکہاتھا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےذاتی معالج نےکل 7بجےانکی رپورٹس کی سنگینی سےآگاہ کردیاتھا،کل نوازشریف کےپلیٹ لیٹس کی کمی سےمتعلق حکام کو آگاہ کردیاگیاتھالیکن حکام سوتے رہے۔نواز شریف کے پلیٹ لیٹس دس ہزار سے کم ہو گئے تھے ،اتنےکم پلیٹ لیٹس پرانسان کواندرونی خون رسانی کاخطرہ شروع ہوجاتاہے۔احسن اقبال نے کہا کہ کلثوم نواز کی بیماری پر بھی پی ٹی آئی نے تبصرے کیے ،مذاق اڑایا ۔سیاسی مخالفین کی بیماری پر سیاست پی ٹی آئی نے متعارف کروائی ۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ بدقسمتی سےتحریک انصاف سیاست پرسیاہ دھبہ ہے،ان کےرویوں نےپاکستان کی معیشت کوبھی تباہی کےکنارےلاکھڑاکیاہے،احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت نے سال کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا ۔ پی ٹی آئی معیشت کے لئے نائن الیون ثابت ہوئی ہے ،وہ اسٹاک مارکیٹ جو ایشیا کی مضبوط مارکیٹ تھی اسے کمزور کردیا گیا ۔افغانستان کا گروتھ ریٹ بھی پاکستان سے زیادہ ہوگیا ہے ۔احسن اقبال نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق کون سی ڈاکٹر ہیں ۔ حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ سیاسی انتقامی کاروائیوں میں ہمارے قائدین کی صحت کے ساتھ کھیلنا بند کردیں ۔