آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ، امن و امان کیلئے بلوچ رجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور بلوچ رجمنٹ سینٹر میں کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے ، تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آرمی چیف نے امن و امان کیلئے بلوچ رجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا.داخلی سکیورٹی آپریشنز کیلئے بھی بلوچ رجمنٹ کی کارکردگی مثالی ہے.آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔