پاکستان اسٹاک مارکیٹ 579پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی رہی۔ مارکیٹ579 پوائنٹس کےاضافے سے41 ہزار 535پر بندہوئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 579 پوائنٹس کااضافہ ہوا۔ تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 41ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا۔مارکیٹ 579 پوائنٹس کے اضافے سے41 ہزار 535 پر بند ہوئی۔دن بھرمجموعی طور پر392 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔244 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ130 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔