پاکستان کاجلال آباد میں بھگڈر مچنے سے ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جلال آباد اسٹیڈیم میں صوبائی افغان انتظامیہ کے زیرانتظام پاکستانی ویزا کے امیدواروں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ اس دوران بھگڈر سے افغان شہریوں کی ہلاکتوں پر پاکستانی اپنے افغان بھائیوں کے غم میں برابر شریک ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ اور اس کے ذیلی مشن نئی ویزا پالیسی پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم افغان انتظامیہ اور عوام سے ویزا درخواستوں کے انتظام میں بہتری اور تحفظ کیلئے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔