پہلی سہ ماہی میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 79 کروڑ ڈالر سرپلس میں رہا، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 79 کروڑ ڈالر سرپلس میں رہا۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 79 کروڑ ڈالر سرپلس میں رہا جب کہ صرف ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی اور یہ 5.35 ارب ڈالر رہیں۔