کوئٹہ میں نان بائیوں کا آج ہڑتال کرنے کا اعلان
نان بھائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف آج ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں سرپرست اعلی نانبائیان ایسوسی ایشن نعیم خلجی کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف آج سے ہڑتال کریں گے اور ہڑتال صوبے بھر میں غیر معینہ مدت تک کیلئے ہوگی،آٹا مہنگا جبکہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے سلنڈر استعمال کررہے ہیں،100 کلو آٹا 7 ہزار میں فروخت ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 320 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنا چاہتے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی زور ڈال رہی ہے کہ روٹی کی قیمت کم کی جائے۔