چیچہ وطنی میں دو بسوں میں تصادم،2 خواتین سمیت 13 افراد زخمی
ما لیہ روڈ پر خان دا چک کے قریب 2 مسافر بسیں ٹکرا گئیں جس میں 2 خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں کما لیہ روڈ پر خان دا چک کے قریب دو بسوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ کی جانب راونہ ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بسیں اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ٹکرائیں، حادثہ کے نتیجہ میں 2 خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام نے مزید کہا کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا جبکہ معمولی 2زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا،دوسری جانب زخمیوں میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔