اسمارٹ لاک ڈاؤن یا پھرمکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے: کامران بنگش
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ موجود ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن یا پھر مکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔ کامران بنگش نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے پر دوبارہ سے ہمیں سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔