منی لانڈرنگ کیس: عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا
احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تفتیشی افسر نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کے باہر اور عدالت کے بعد نوٹس آویزاں کردیے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر رابعہ عمران کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز کیا گیا، اور ان کے خلاف کارروائی کا آغاز احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیا ہے۔