208پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز پر مشتمل پہلی کھیپ کویت پہنچ گئی
ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز نے کہا ہے کہ 208پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز پر مشتمل پہلی کھیپ کویت پہنچ گئی، جن میں 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز، اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز، اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز کویت پہنچ گئے، کویت ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر سجاد حیدر نے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کا استقبال کیا۔ جولائی میں معاہدے کے تحت سیکڑوں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار دیا جائے گا۔ خلیجی ممالک میں 10 سال بعد پاکستانی طبی عملے کا جانا ممکن ہوسکا۔ میڈیکل پروفیشنلز کا جانا او ای سی، او پی ایف اور بیورو آف امیگریشن کے اشتراک سے ممکن ہوا ہے۔