تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے ہنگامی اقدامات واپس لے لیے
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کی خاطر نافد کیے گئے ہنگامی اقدامات واپس لے لیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہونے کے بعد پندرہ اکتوبر سے چار سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ان مظاہروں کی وجہ سے ملک کے بادشاہی نظام کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ تاہم گذشتہ روز تھائی وزیراعظم کے آفس کی جانب سے جاری حکمنامے میں ہنگامی اقدامات واپس لینے کی ہدائت کی گئی ہے ۔