اراکین قومی اور پنجاب اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات
مختلف قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حکومتی اراکین نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ملاقات میں اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ منتخب اراکین اسمبلی ان کے بازوں ہیں ان کے مسائل ہر صورت حل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک میں پائیدار ترقی کا راستہ روکنا چاہتی ہے لیکن حکومت اپوزیشن کو ایسا نہیں کرنے دے گی۔ ملاقات کرنے والوں میں چوہدری عامر سلطان چیمہ، محمد ابراہیم خان، حاجی امتیاز اور محمد حنیف سلطان چیمہ سمیت دیگر شامل تھے۔