عیدمیلادالنبی کی تقریبات کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن جاری
محکمہ داخلہ پنجاب نے 12 ربیع الاﺅل کے موقع پر عیدمیلادالنبی کے حوالے سے سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق جشن عیدمیلادالنبی کی مختلف تقریبات میں شرکت کرنے والے شہریوں کے لئے سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ مزید برآں جشن عیدمیلادلنبی کی تقریبات کو مانیٹر کرنے کے لئے محکمہ داخلہ کے دفتر میں باقاعدہ ایک کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس سے ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے کے ایک افسر تقریبات کو مانیٹر کریں گے۔