مقامی وکیل کا پنجاب بار کونسل کے ملازم پر تشدد، ملازمین نے ہڑتال کردی
مقامی وکیل کی جانب سے پنجاب بار کونسل کے ایک ملازم پر مبینہ تشدد کے بعد پنجاب بار کونسل کے درجنوں ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی۔ اور کونسل کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ان کے ساتھی پر کئے گئے تشدد میں ملوث وکیل کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے بعدازاں کونسل کے عہدیداروں کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاج ختم کردیا۔