ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کو شہید قرار نہیں دیا جاسکتا۔ لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے لاہور پولیس کے سب انسپکٹر کو شہید قرار دئیے جانے کہ معاملے پر دائر دارخواست پر سماعت کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے کسی بھی پولیس افسر یا اہلکار کو شہید قرار نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت عالیہ نے درخواست خارج کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب کو حادثے کا شکار ہونے والے سب انسپکٹر کے لواحقین کو ایک ماہ میں 13 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔