پاکستان کیخلاف بھارتی سوشل میڈیا پر زہر آلود پراپیگنڈا میں اضافہ ، 4بڑے اہداف, پاک فوج،عاصم سلیم باجوہ،ملک میں انتشار اور بد امنی اور کشمیر پر پراپیگنڈاکیا گیا:اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رپورٹ
(اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ )اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے میں اضافہ ہوگیا ہے ،ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈہ کی نشاندہی ہوئی ہے،2018 ءکے عام انتخابات کے بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں تیزی آئی ہے ، گزشتہ تین ماہ اگست 2020ءسے اب تک ہندوستانی پروپیگنڈے کے چار بڑے اہداف رہے ،رپورٹ کے مطابق مرکزی اور اہم ہدف چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد عاصم سلیم باجوہ رہے ،بھارتی پروپیگنڈے میں پاک فوج کے خلاف مہم دوسرا بڑا ٹارگٹ رہا، پاکستان میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کیلئے زہر افشانی تیسرا بڑا ہدف نظر آیا،کشمیر پر پروپیگنڈا اور سی پیک کو سبوتاژکرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال تاحال جاری ہے ۔تفصیلات آئی پی آر آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ٹویٹ کردہ ڈایگرام پر ظاہر ہوتی ہیں۔