سپریم کورٹ کا احتساب عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پر کرپشن مقدمات کی سماعت کا حکم
سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پر کرپشن مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے جلد فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی۔سپریم کورٹ نے یہ حکم لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس میں جاری کیا۔سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سننے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کرکے جلد مکمل کیا جائے۔احتساب عدالتوں کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلے کرنے اور مقدمات میں التوا نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔