کراچی میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری: تحقیقات کیلئے صوبائی وزرا کی کمیٹی تشکیل
سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر پر ایف آئی آر اور گرفتاری کے معاملے پر وزراء پر مشتمل کمیٹی بنادی۔ کمیٹی کی سربراہ صوبائی وزیر سعید غنی ہوں گے۔سندھ حکومت کی جانب سے وزراء پر مشتمل کمیٹی کے سربراہ سعید غنی ہوں گے۔ جبکہ ناصرشاہ، مرتضیٰ وہاب ،سردار شاہ اور اویس قادر شاہ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 30 دن میں تفتیش مکمل ہوگی۔ کمیٹی پولیس پر دباؤ کی بھی تحقیقات کرے گی۔