عامر خان نے مشاورت کے بعد سیاست میں آنے کا فیصلہ واپس لے لیا
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 2 روز قبل پاکستان میں سیاست میں حصہ لینے سے متعلق سوالات کو اپنے لیے فخر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیاست کے ذریعے پاکستان کے نوجوان طبقے سے رابطہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک ٹوئٹ میں باکسر نے کہا کہ میں نے اپنی مشاورتی ٹیم سے بات کی تھی، میں پاکستانی سیاست میں حصہ نہیں لوں گا۔