ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن
ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن!تفصیلات کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیم نے ڈبن پورہ میں ملاوٹی مصالحہ جات تیارکرنیوالے یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے 2500 کلومصالحہ جات ضبط کرلیے۔6 گھنٹے کی مزاحمت کے بعد پولیس کی مدد سے یونٹ کو کھولا گیاجبکہ موقع پر ٹیسٹ کے دوران سرخ مرچوں میں ملاوٹ پائی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہناتھا کہ مصالحہ جات کی تیاری میں مضر صحت کھلے رنگ اور کیمیکلز کا استعمال کیا جارہاتھا۔مزید برآںسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، غیرمعیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ضبط شدہ مضرصحت مصالحہ جات کودلکش پیکنگ لگا کر عام مارکیٹ اور ہوٹلوں میں سپلائی کیا جاتاتھا۔رفاقت علی نسوآنہ نے واضح کیاکہ پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کے مطابق پیکنگ پر مکمل لیبلنگ،اجزائے ترکیبی اورپتہ درج ہونا لازم ہے۔کھانوں میں ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال پیٹ،معدے اور انتڑیوں کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد انتہائی لازم ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ زائدالمیعاد اور ملاوٹی اشیائے خورونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں