دو دن قبل مہنگائی کا نوٹس لینے کا نتیجہ سامنے آگیا۔ خوردنی تیل مزید بیس روپے مہنگا۔ شاہد خاقان
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج جوکچھ ملک میں ہورہا ہے اسکی بنیادی وجہ 2018 الیکشن کی چوری ہے۔جس ملک کی مانیٹری پالیسی چلانے والا سٹیٹ بینک کا گورنر ایسا شخص ہو اسکو نوکری سے نکال دینا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور زیادہ بڑھنی ہے ملک کی جو موجودہ صورتحال ہے وہ انکی ہے جو انکو ملک میں لیکر آئے ہیں گورنراسٹیٹ بینک میں کوئی شرم حیا ہو تو استعفیٰ دیکر گھر جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دو دن قبل مہنگائی کا نوٹس لینے کا نتیجہ سامنے آگیا۔ خوردنی تیل مزید بیس روپے مہنگا۔ بجلی اور گیس بم گرانے کی بھی تیاری۔