وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری سرور کی ملاقات
لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی۔ اس دوران گورنر پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے دور ہ یورپ کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئے ارکان پارلیمنٹ سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔ چودھری محمد سرور نے بتایا کہ یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30یورپی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں۔ برسلز ،ہنگری ،اٹلی میں بھی اہم ملاقاتیں کیں،انشاءاللہ جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔