تم اب جلد جاؤ گے ، اب تم گھبرانا نہیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
مہنگائی کے خلاف پی پی کے زیر اہتمام منعدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نااہل حکومت کو آئینہ دکھانے کے لیے ریلی میں شریک ہوا ہوں۔ مظاہرے میں پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی سمیت دیگر رہنماؤں، وزرا اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نےعوام کا برا حال کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تم اب جلد جاؤ گے، اب تم گھبرانا نہیں.وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں پیٹرول ابھی سستا ہے جب کہ نا اہلوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے ساتھ رہی ہے اور رہے گی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت بلاول بھٹو کی شکل میں آئے گی، بلاول بھٹو کی کال پر پورے ملک میں دھرنے ہو رہے ہیں۔