آئی ایم ایف کا پاکستان کو مالیاتی استحکام اور محصولات میں اضافے کی کوششیں جاری رکھنے کا مشورہ

Oct 22, 2024 | 13:10

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان پر مالیاتی  اصلاحات کے تسلسل پر زور  دیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد پر مشتمل  پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے جس میں توانائی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات پر بات چیت ہوئی۔پاکستانی وفد نے پاکستان کے معاشی استحکام میں حمایت فراہم کرنے اور 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا۔ملاقات میں حکومتی وفد پر مالیاتی استحکام اور محصولات میں اضافے کی کوششوں پر زور دیا گیا جبکہ پاکستان کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وفد نے حکومت کی مالیاتی استحکام، محصولات میں اضافہ، توانائی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات، اور پاکستان کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ جہاد ازعور نے فنڈ پروگرام کے کامیاب آغاز پر پاکستان کو مبارکباد دی۔

مزیدخبریں