ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ وہ استنبول میں اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ محسن نقوی بارڈر مینجمنٹ، سکیورٹی، انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر ترکیہ کے وزرا اور لیڈر شپ سے بات چیت ہو گی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق استنبول ایئر پورٹ پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکیہ کی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل مہمت علدی اور اعلی حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے ترکیہ پہنچے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ترکیہ کابینہ کے وزرا اور مرکزی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے دورے کے دوران باہمی تعاون کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ دورے کا مقصد پاک ترکیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
ترکیہ کے صدر کی دعوت پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اہم دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔
Oct 22, 2024 | 14:19