کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری، پرتشدد کارروائیوں میں سابق رکن صوبائی اسمبلی سمیت چار افراد جاں بحق.
کراچی کے علاقے محمود آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق رکن صوبائی اسمبلی عطامحمد کو شدید زخمی کردیا جنھیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے فائرنگ کی اورفرار ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے تفتیش کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا ٹارگٹ کلنگ ، ادھر اورنگی ٹاون ساڑھے گیارہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ رات گئے گارڈن کے علاقے میں دو افراد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی دونوں افراد حلیےسے مزدورمعلوم ہوتےہیں۔ دونوں کو تشدد کے بعد قریب سے سرمیں گولی مارکرقتل کرنےکےبعدباغ ہالارکے قریب پھنیک دیا گیا۔تاہم ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔