گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہروں کے باعث بند ہونے والے غیر ملکی سفارتخانے پیر کے روز سے دوبارہ کام شروع کریں گے.
اسلام آباد میں غیرملکی سفارتخانے جمعہ سے تین روز کے لیے بند کر دیئے گئے تھے جبکہ چاروں صوبوں میں غیر ملکی قونصل خانوں میں بھی سرگرمیاں معطل ہیں غیرملکی سفارتخانون کی جانب سے اپنے اہلکاروں کو غیر ضروری سفر سے گریزاور سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر سے دوبارہ سفارتخانوں میں کام شروع ہو جائے گا۔۔ پرتشدد مظاروں کے پیش نظرحکومت کی جانب سے سفارتخانوں کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے،