الیکشن کمیشن کا نااہل گیارہ اراکین پارلیمنٹ کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج اوران سے مراعات کی ریکوری کے لیے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو احکامات جاری کرنے کا فیصلہ.
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل درآمد کرتے ہوئے اس پر مزید کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق متعلقہ علاقوں کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نااہل ہونے والے گیارہ اراکین پارلیمنٹ کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر کے ان سے حاصل کی گئی مراعات بھی واپس لینے کے لیے اقدامات کریں گے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق رحمان ملک کا معاملے پر بھی سوچ بچار جاری ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے رحمان ملک کا معاملہ چئیرمین سینٹ کو بھجوایا ہے لہذا چئیرمین سینٹ کی طرف سے ریفرنس کا انتظارکیا جائے گا اگر ریفرنس آگیا تو الیکشن کمیشن رحمان ملک کو نااہل قرار دے دے گا لیکن اگر ریفرنس نہیں آتا یا سابق وزیر اعظم کی طرح رحمان ملک کو بھی چئیرمین نے کلیئرکردیا تو ایک بارپھریوسف رضا گیلانی کی طرح رحمان ملک کے مستقبل کا فیصلہ سپریم کورٹ ہی کرے گی