ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج سری لنکا کامقابلہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سی میں میزبان سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب دونوں ٹیموں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہونگی۔ گروپ بی میں آسٹریلیا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ کولمبوکے پریماداسا سٹیڈیم میں ہونیوالا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابتک سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں آسٹریلیا نے چار جبکہ ویسٹ انڈیز نے تین بار کامیابی حاصل کی۔