وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے دس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ روجھان مزاری کے علاقے کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے چار، چار لاکھ روپے اور خوراک کی فراہمی کیلئے دس کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کیلئے پرعزم ہے۔ عوام نے حوصلے سے سیلاب جیسی صورتحال کاسامنا کیا اوران کو فوری طور پر خوراک اور خیموں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ رودکوہیوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کریں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ بچائو بند کومزید چار فٹ بلند کیاجائیگا۔ اسے سے پہلے صوبائی حکام نے وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں میں ہونے والی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔