پنجاب شہباز شریف:دہشت گردی سمیت کئی چیلنجز سےنمٹنے کے لیےمزید کام کرناہوگا
بیدیاں روڈ پولیس ٹریننگ سینٹر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس دن رات عوام کی خدمت کر رہی ہے اور اس کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں، پنجاب پولیس نے بہادری سے دہشتگردی کا سامنا کرتے ہوئے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، تمام سکیورٹی اداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں تاہم دہشت گردی سمیت کئی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور انتہا پسند امن کے دشمن ہیں جن کا قلع قمع کرنا ہے، پورا یقین ہے کہ پنجاب پولیس امتحان میں پورا اترے گی، شہباز شریف نے کہا کہ پیسے والے انصاف کو خرید لیتے ہیں،اس سے بڑا ظلم نہیں ہوسکتا، صوبے میں مظلوم کو ظالم بنانے والا کلچر ختم کرنا ہوگا،انصاف کے علاوہ دوسری بات نہیں ہونی چاہیے اور عام آدمی کی بغیر سفارش کے ایف آئی آر درج کی جائے۔