عمران خان نےکا تئیس ستمبر کو ٹیکسلا ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان
عمران خان نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی سات میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تئیس ستمبر کو ٹیکسلا ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، پی پی سات کی نشت ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان کے بھائی مرحوم صدیق خان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، ریٹرنگ افسر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جلسہ انتخابی عمل پر اثرانداز ہوسکتا ہے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد صدر، وزیراعظم کے جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، الیکشن کمیشن نے وزرائے اعلیٰ، وزراء، مشیران، ممبران اسمبلی اور پارٹی سربراہان کے جلسے، جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے، پابندی آئین کی دفعہ دو سو چار اور نمائندگی ایکٹ کے سیکشن ایک سو تین اے کے تحت عائد کی گئی ہے، جس کی وجہ سے عمران خان قانونی طور پر جلسہ نہیں کر سکتے ۔۔۔