پیپلزپارٹی مشرف کو ہی بینظیربھٹو کا قاتل سمجھتی ہے۔ عدالت میں پیش ہوتے ہوئے مشرف کی ٹانگیں کانپتی ہیں: سینئررہنماپیپلزپارٹی نثارکھوڑ
پیپلزسیکریٹریٹ کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی انتیسویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو، وقار مہدی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عدالت اور نوازشریف کا پرویز مشرف کو ملک سے باہر بھیجنا افسوسناک ہے۔ ملک سے بھاگ جانے والے پرویز مشرف واپس آکر بات کریں۔ عدالت میں پیش ہوتے ہوئے مشرف کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔ مشرف کو بی بی کا قاتل سمجھتے ہیں۔ نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیخلاف سازشیں ہوتی رہتی ہیں ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔