10منزلہ جنوبی روس کی عمارت میں آٓگ لگنے کے باعث 2 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے،فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا
جنوبی روس میں روسٹو آن ڈاون شہر میں واقعہ دس منزلہ عمارت میں سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے ، آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ متعدد بچوں نے بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی،آگ نے عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلس کر مرنے والے دونوں افراد ہوٹل ملازمین تھے جو باہر نہ نکل سکے، آگ جب لگی اس وقت چار سو سے زائد افراد عمرات میں موجود تھے جن کو باہر نکال لیا گیا، فائر فائیٹرز نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ، حکام کا کہنا ہے کہ آغ لگنے کے باعث عمارت بالکل تباہ ہوگئی