ڈیرہ بگٹی میں حساس ادارے اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی،2 فراری کیمپ تباہ
ڈیرہ بگٹی میں حساس ادارے اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران دو فراری کیمپ تباہ کر دئیے۔ایف سی کے مطابق نواحی علاقے چھبدر میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی آر اے سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کے دو کیمپ تباہ کر دئیے گئے۔ تباہ ہونیوالوں کیمپوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، جس میں ایس ایم جی کے ساڑھے تیرہ ہزار رانڈز بھی شامل ہیں۔