نوابزادہ گزین مری 18 سال بعد خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے کوئٹہ پہنچ گئے۔
نوابزادہ گزین مری قومی ائیرلائنز کی پرواز سے متحدہ عرب امارات سے کوئٹہ واپس پہنچے ،، جبکہ وہ اٹھارہ سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے واپس آئے ،، ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ،، گزین مری کو جسٹس نواز مری قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ،، گزین مری کے وکیل نے ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزین مری آٹھ ساتھیوں سمیت کوئٹہ پہنچے تھے ،، ہم نے نوابزادہ گزین کی جسٹس نواز مری قتل کیس میں عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی تھی، حفاظتی ضمانت کے باوجود پولیس نے گزین مری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، بلوچستان حکومت بتائے نوابزادہ گزین مری کو کیوں گرفتار کیا گیا،، واضح رہے کہ جسٹس نواز مری کو 7 جنوری 2000 کو قتل کیا گیا تھا