وزیراعلیٰ پنجاب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہورہائیکورٹ میں درخواست مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا استغاثہ دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے، عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے رکھا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے قبل بیرون ملک جا سکتے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے احکامات صادر کرے۔