ملک میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں بھی آج ہلکی بوندا باندی ہونے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے دل لاہور میں مطلع جزوی طور ابر آلود رہے گا۔
گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا اور سب سے زیادہ گرمی سبی میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی،گزشتہ روز لاہور میں ہونےوالی بارش نے بھی شہریوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی،بارش کے بعد موسم سہانا ہوا تو لوگوں نے فیمیلیز کیساتھ تفریح گاہوں کا رخ کیا۔