بھارت نےایل او سی پرشہری آبادی کونشانہ بنایا،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 6پاکستانی شہری شہید, 26زخمی
پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے امن کے عالمی دن پر بھی سفاکانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا،،، بے لگام بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر اندھا دھند فائرنگ اور گولے برسائے, بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، سفاک دشمن کی سرحدی دہشتگردی کے نتیجے میں چھ پاکستانی شہری شہید ہوگئے،، شہداء میں چار خواتین بھی شامل ہیں، پندرہ خواتین اور پانچ بچوں سمیت چھبیس شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی میں املاک کو بھی نقصان پہنچایا،آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں بھارت چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد بزدل دشمن دم دبا کر بھاگ گیا،ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے بھارتی فائرنگ سے متاثرہ ہڑپال اور چاروہ سیکٹرز کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی پنجاب رینجرز نے جوانوں سے ملاقات کی اور بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دینے پر سراہا، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔۔ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا ہر بار ایسا ہی موثر اور بھرپور جواب دیا جائیگا