آرمی چیف سےبرطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کی، خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،،جس میں خطے میں امن وامان اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی، آرمی چیف اور برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا، برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا