پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کارفری ڈے منایا جا رہا ہے
دنیا بھر میں کاروں کے استعمال میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، کار فری ڈے منانے کا مقصد سائیکل چلانے اور پیدل چلنے پر زور دینا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے آلودگی کے مسائل سے نمٹا جاسکے۔ انٹر نیشنل آرگنائزیشن آف موٹر وہیکلزمینو فیکچررز کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ساٹھ کروڑ کاریں سڑکوں پر رواں دواں ہیں ۔دنیا بھر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی تیسری بڑی وجہ روڈ ٹرانسپورٹ ہے ۔ تحقیق کے مطابق ایک کارفی میل چار سو تئیس گرام جبکہ سالانہ پانچ اعشاریہ ایک میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔ ۔ یورپین کمیشن جوائنٹ ریسرچ سنٹر کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی تیسری بڑی وجہ روڈ ٹرانسپورٹ ہے۔ دنیا میں دوہزار پچیس تک کاروں کی تعداد تین گنا ہوجائے گی۔ پاکستان میں بھی کاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث آلودگی بڑھ رہی ہے۔ حکومت کو آلودگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔