وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوگئے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔ وزیر خارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاؤہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے ۔
شاہ محمود قریشی مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر بھرپور طریقے سے پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے بھارت نے قبول کر لیا تھا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ستائیس ستمبر کو نیویارک میں ملاقات بھی طے پا گئی تھی، تاہم گزشتہ روز نئی دہلی کی جانب سے یہ ملاقات منسوخ کردی گئی۔