آج سے کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، سمندری ہوائیں رک گئیں
کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئیں،شہر میں آج سے گرمی کی نئی لہرآنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے چار دن تک خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث شدید گرمی کی لہر شہر کو لپیٹ میں لے لے گی۔شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک رہیگا، ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد ہے،درجہ حرارت میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونےکی وجہ سے ہو گا اور 26 ستمبر کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
شہرِ قائد پر چھائے بادلوں کی ہوئی چُھٹی۔ جولائی سے جاری خوشگوار موسم کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،شہر میں گرمی کا راج رہے گا،دن بھر سورج اپنی آب و تاب کے ساتھ چمکتا رہے گا۔
محکمہ موسمیاتکے مطابق شہر میں آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت سینتیس ڈگری تک جاسکتا ہے، تاہم شہر میں صبح سےبند ہونے والی سمندری ہوائیں شام کو بحال ہوجائیں گی۔۔ کل سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔۔ گزشتہ روز شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق شہر میں ہیٹ ویو کا کوئی خدشہ نہیں۔۔ ہر سال ستمبر کے آخری عشرے اور اکتوبر میں موسم گرم رہتا ہے۔۔ کیمرہ مین ثاقب خان کے ساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی