امریکہ نے چین سے تجارت سامان پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے جلد حل کی امید کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام نے چین کے ساتھ جاری تجارتی معاملے میں تلخی جلد ختم ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے اس معاملے میں ٹائم فریم دینے سے انکارکیا۔ انکا کہنا تھا کہ امریکی صدر اس معاملے پر واضح موقف رکھتے ہیں۔ چین بھی اس معاملے میں امریکہ کے مطالبات کے بارے میں مکمل آگاہی رکھتا ہے۔ فریقین اس معاملے پر رابطے میں ہیں۔ چاہتے ہیں کی اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جاسکے ۔ وائٹ ہاوس حکام کا یہ بیان امریکہ اخبار کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ چین نے ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے بات چیت کا سلسلہ بند کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے چین کی اشیا پر دوکھرب ڈالر ٹیرف یعنی ٹیکس عائد کیا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی اشیا پرساٹھ ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا