ایرانی صوبےآہوازمیں فوجی پریڈکےدوران دہشتگردوں کاحملہ،ایرانی میڈیا
ایران کے صوبے آہواز میں ایراق کی ایران پر حملے کے سینیتس سال پورے ہونے پر پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پریڈ کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے پریڈ سٹینڈ کے عقبی حصے سے شرکا پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے پریڈ میں شریک بیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ م ایران نیوز ایجنسی کے مطابق حملے میں بچے اور خواتین بھی نشانہ بنیں۔ ایرانی فورسز نے حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر چار سے پانچ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ مارے گئے حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے۔