عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے
لاہور: وزیراعظم عمران خان اتوار کو لاہور کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو حکومت کے سو روزہ پلان پرعمل درآمد پر بریف کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کو نئے بلدیاتی نظام کے بارے بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام کا حتمی مسودہ تیار کر لیا ہے، آج وزیر بلدیات علیم خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بلدیاتی نظام کے مسودے پر بریف کریں گے۔